سپریم کورٹ آج رافیل معاملہ پر دائر ریویو پٹیشن پرسنوائی کر سکتی ہے

گزشتہ سال دسمبر میں رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی تھی لیکن اس میں ریویو پٹیشن دائر کی گئی تھی جس پر آج سنوائی ہو سکتی ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رافیل معاملہ پر آئے فیصلہ میں تصحیح کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر آج سنوائی ہو سکتی ہے اور سپریم کورٹ ریویو پٹیشن پر سنوائی کر سکتا ہے ۔ اس تعلق سے سپریم کورٹ سے دونوں فریق کو کیس کی لسٹنگ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں رافیل معاملہ پر سنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے ایک طرح سے مودی حکومت کو کلین چٹ دے دی تھی۔اس کے بعد حکومت نے فیصلہ میں سی اے جی کی رپورٹ والے حصہ میں تصحیح کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلہ میں سی اے جی اور پی اے سی کا ذکر کیا ہے اور ٹائپنگ میں ہوئی کچھ غلطیوں کی وجہ سے اس کی غلط تشریح کی جا رہی ہےاس لئے عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ عدالت اس تعلق سے اپنے فیصلہ میں اس کی مزید وضاحت کر دے۔

واضح رہے حکومت نے عدالت میں بتایا تھا کہ رافیل کی قیمت اور باقی تفصیلات سی اے جی اور پی اے سی کے ساتھ شئیر کی گئی ہیں اور دونوں نےاس دی گئی معلومات کی جانچ کی ہے ۔ حزب اختلاف نے جب یہ مدا اٹھایا کہ سی اے جی کی رپورٹ تو پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوئی تو مرکزی حکومت نے کہا کہ اس نے صرف رپورٹ درج کرنے کے عمل کے تعلق سے کہا ہے ۔ حزب اختلاف اس معاملہ پر حکومت کو گھیر رہی ہے ۔

واضح رہے رافیل معاملہ میں کانگریس اور حزب اختلاف کا حکومت پر الزام ہے کہ اس سودے کی شقوں میں تبدیلی کر کے انل امبانی کو فائدہ پہنچایا گیا ہےجس کی وجہ سے نہ صرف ان جہازوں کی قیمت بڑھ گئی ہے بلکہ فرانس سے جتنے جہاذ لینے کا منصوبہ تھا اس تعداد میں بھی زبردست کمی ہوئی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔