ہماچل کے نئے وزیراعلیٰ بنے سکھوندر سنگھ سکھو، حلف برداری کی تقریب میں راہل-پرینکا گاندھی سمیت کئی اہم لیڈروں کی شرکت

حلف برداری کی تقریب میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس لیڈر سچن پائلٹ سمیت کئی اہم لیڈروں نے شرکت کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

شملہ: سکھوندر سنگھ سکھو کی شکل میں ہماچل پردیش کو نیا وزیر اعلیٰ مل گیا ہے۔ سکھوندر سنگھ سکھو نے شملہ کے تاریخی ریج گراؤنڈ میں ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ گورنر آر وی ارلیکر نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ سکھو کے علاوہ مکیش اگنی ہوتری نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ بگھیل، کانگریس لیڈر سچن پائلٹ سمیت کئی اہم لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

سکھوندر سنگھ سکھو کا سیاسی سفر

سکھوندر سنگھ سکھو چوتھی بار نادون اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز طلبہ سیاست سے کیا اور 2013 سے 2019 تک پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے اپنے کالج کے دنوں میں پارٹی کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے لئے کام کیا۔ 1989 میں وہ اس کی ریاستی اکائی کے صدر منتخب ہوئے۔


سکھو نے ریاستی یوتھ کانگریس کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ریاستی سیاست میں آنے سے پہلے، انہوں نے دو بار 1992 اور 2002 میں شملہ میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں سکھو نے انتخابی مہم کمیٹی کی سربراہی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔