مدھیہ پردیش میں 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو ملے گا انعام

رپورٹ کے مطابق 2023 کے امتحان میں شامل ہو کر اردو مضمون میں 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعام دیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اردو زبان کے تئیں طلبا میں لگاؤ بڑھانے کے لیے بورڈ امتحانات میں 90 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعام دیا جائے گا۔ اردو اکادمی نے ریاست کے ہائی اسکول، ہائر سکنڈری اور اردو اکادمی کی اردو جماعت کے طلبا کو اردو میں نمبر حاصل کر کے کامیاب ہونے والے طلبا کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کے امتحان میں شامل ہو کر اردو مضمون میں 90 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انعام دیا جائے گا۔ تمام اہل ہونہار طلباء میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کو 2000 روپے کا پہلا انعام اور 1500 روپے کا دوسرا انعام دیا جائے گا۔ جبکہ تیسرے انعام کے طور پر ایک ایک ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔


ریاست کے وہ طلبہ جنہوں نے اردو کلاس، ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحان میں اردو مضمون میں زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، وہ طلبہ اپنے تصدیق شدہ نمبروں کی فہرست، بینک پاس بک کے پہلے صفحہ کی فوٹو کاپی، موبائل نمبر پر جمع کر سکتے ہیں۔ مکمل تفصیلات 30 ستمبر 2023 تک مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے دفتر کو بھیجنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔