بیگ میں چار سال کے بیٹے کی لاش کے ساتھ ’اسٹارٹ اپ‘ کی سی ای او گرفتار، گوا میں لے جا کر قتل کرنے کا الزام

یہ واقعہ خون کے دھبے ملنے کے بعد سامنے آیا۔ ہوٹل کے ملازم نے بتایا کہ خاتون نے بنگلورو واپس جانے کے لیے ٹیکسی مانگی تھی، جبکہ عملے نے اسے فلائٹ لینے کا مشورہ دیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کی سی ای او پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے چار سالہ بیٹے کو قتل کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک 39 سالہ خاتون سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ خاتون نے شمالی گوا میں اپنے بیٹے کا مبینہ طور پر قتل کیا اور پھر لاش کو بیگ میں ڈال کر کرناٹک واپس چلی گئی۔ تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

خاتون کی شناخت سوچنا سیٹھ کے طور پر کی گئی ہے، جو کہ اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے اسٹارٹ اپ مائنڈفل اے آئی لیب کی سی ای او ہے۔ اسے پیر کو کرناٹک کے چتردرگا میں ایک بیگ میں بیٹے کی لاش سمیت گرفتار کیا گیا۔ سوچنا سیٹھ نے بیگ میں رکھی لاش کو کرناٹک لے جانے کے لیے ٹیکسی کرایہ پر لی۔ فی الحال اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس پر قتل کا الزام ہے۔


یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے کمرے سے باہر چیک آؤٹ کیا تو صفائی کے عملے کو خون کے دھبے نظر آئے۔ 8 جنوری کی صبح سوچنا سیٹھ اپنا بیگ لے کر واپس جانے کے لیے کمرے سے نکلی تھی تو اس میں خون کے دھبے پائے گئے۔ سیٹھ پیر کو اکیلے کمرے سے باہر آئی اور ہوٹل کے عملے سے بنگلورو کے لیے ٹیکسی بک کرنے کو کہا۔ عملے نے فلائٹ لینے کا مشورہ دیا لیکن سوچنا سیٹھ نے ٹیکسی منگوائی۔ عملے نے بتایا کہ سوچنا نے ٹیکسی بک کروانے کے لیے بار بار اصرار کیا گیا۔ عملے نے دیکھا کہ اس کا بیٹا لاپتہ ہے۔

عملے نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کو بلایا گیا اور سیٹھ سے بات کرنے کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا ایک دوست کے پاس ہے اور دیا گیا اور پتہ بتایا وہ بھی جعلی نکلا۔ جس کے بعد پولیس نے دوبارہ ڈرائیور کو بلایا اور کونکنی زبان میں بات کی تاکہ عورت سمجھ نہ سکے۔ پولیس نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ کار کو قریبی تھانے لے جائے۔ ڈرائیور اسے چتردرگا کے پولیس اسٹیشن لے گیا (یعنی بنگلورو سے تقریباً 200 کلومیٹر دور)۔ چتردرگا پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔ فی الحال خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے گوا لے جایا گیا ہے۔


پولیس نے سوچنا سیٹھ کو اسٹیشن پر گرفتار کر لیا اور اس کے بیٹے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کو سوچنا کے بیگ کے اندر سے لاش ملی، جس کے ساتھ سوچنا سیٹھ سفر کر رہی تھی۔ مائنڈ فل اے آئی لیب کے لنکڈ ان صفحہ کے مطابق سوچنا سیٹھ 2021 کے لیے اے آئی ایتھکس میں سرفہرست 100 روشن ترین خواتین میں سے ایک ہے ۔ اس کے خود کے لنکڈ ان اکاؤنٹ کے مطابق وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے برک مین کلین سینٹر میں ایک فہلو تھی اور ڈیٹا سائنس کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا 12 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔