سری نگر-جموں قومی شاہراہ مسلسل بند، قریب دو ہزار گاڑیاں درماندہ

ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن سے بانہال کے درمیان قومی شاہراہ پر گزشتہ شام سے مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>سری نگر-&nbsp; جموں قومی شاہراہ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سری نگر- جموں قومی شاہراہ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن میں مٹی کے تودے اور پتھر کھسک آنے کی وجہ سے منگل کی شام سے بند ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن سے بانہال کے درمیان قومی شاہراہ پر گزشتہ شام سے مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کا سب سے بڑا واقعہ بانہال کے نزدیک شالگڈی علاقے میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کے لئے کام جاری ہے لیکن لگاتار لینڈ سلائیڈنگ سے کام میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ شاہراہ کے دونوں طرف قریب دو ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔


دریں اثنا حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف بازاروں میں گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔