خاتون ریزرویشن بل پر سونیا گاندھی کا ردعمل ’یہ ہمارا اپنا ہے‘

کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی قائد سونیا گاندھی نے منگل کو مرکزی کابینہ کی جانب سے دیرینہ خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارا اپنا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سونیا گانادھی / آئی اے این ایس</p></div>

سونیا گانادھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی (سی پی پی) کی قائد سونیا گاندھی نے منگل کو مرکزی کابینہ کی جانب سے دیرینہ خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہمارا اپنا ہے۔‘‘ منگل کی صبح پارلیمنٹ پہنچنے کے بعد سونیا گاندھی صحافیوں کے سوال پر یہ ردعمل ظاہر کیا۔

صحافیوں نے جب کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے خواتین کے ریزرویشن بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’’اٹس آورز، یہ ہمارا اپنا ہے۔‘‘

ان کا یہ تبصرہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کو منظوری دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے پارلیمنٹ کے جاری خصوصی اجلاس میں تاریخی بل کو متعارف کرانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔


خیال رہے کہ کانگریس نے حال ہی میں ختم ہونے والی دو روزہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں، جو پارٹی کی سب سے بڑی فیصلہ سازی تنظیم ہے، نے اپنی قرارداد میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے، این سی پی لیڈر سپریہ سولے، لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کو اسے خصوصی اجلاس میں بل کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں مختص کرنے کا بل پہلی بار 1996 میں ایچ ڈی دیوے گوڑا حکومت میں پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس کی قیادت میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے 2008 میں اس بل کو دوبارہ پیش کیا۔ یہ قانون راجیہ سبھا نے 2010 میں پاس کیا تھا لیکن یہ لوک سبھا میں پاس نہیں ہو سکا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔