ڈی ایم کے خواتین اجلاس میں شرکت کریں گی سونیا گاندھی

کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی ہفتہ کو ہونے والی ڈی ایم کے کی خواتین کانفرنس میں شرکت کریں گی

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

سونیا گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی: کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی ہفتہ کو ہونے والی ڈی ایم کے کی خواتین کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ یہ کانفرنس، 'مگلیر اورمائی مناڈو'، ڈی ایم کے کے آنجہانی سرپرست اور سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔

ڈی ایم کے خواتین ونگ کی سربراہ اور ایم پی کنیموزی کروناندھی نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس میں مرکز سے مطالبہ کیا جائے گا کہ خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی کی شرکت کو کانگریس اور ڈی ایم کے کے درمیان ہم آہنگی کی ایک بڑی علامت سمجھا جا رہا ہے اور ان کی موجودگی سے کانفرنس اور اس طرح ڈی ایم کے کو بڑا فروغ ملے گا۔


تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر کے ایس الاگیری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سونیا گاندھی پروگرام کے موقع پر پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے سے بھی مل سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔