’نیا دفتر کانگریس کے لیے ایک نئی سمت کی علامت‘، افتتاحی تقریب سے پارٹی صدر کھڑگے کا بیان

سونیا گاندھی نے کانگریس کے نئے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ دفتر کی تکمیل کے 15 سال بعد نیا دفتر ’اندرا گاندھی بھون‘ کے نام سے جانا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب</p></div>

ملکارجن کھڑگے / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

15 Jan 2025, 11:31 AM

نیا دفتر لاکھوں کانگریس کارکنوں کے خوابوں، محنت اور قربانیوں کی عکاس: کے سی وینوگوپال

کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا، ’’آج، جب ہم نے انڈین نیشنل کانگریس کے نئے دفتر، اندرا بھون کا افتتاح، پورے ملک کے ہر کانگریس کارکن کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یہ عمارت صرف اینٹوں اور گارے کا ڈھانچہ نہیں ہے، بلکہ لاکھوں کانگریس کارکنوں کے خوابوں، محنت اور قربانیوں کی عکاس ہے، جنہوں نے اس عظیم پارٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’نئے سال کے آغاز کے ساتھ، ہم اس گھر میں قدم رکھتے ہیں۔ نیا دفتر موجودہ ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ عمارت ہماری تاریخ اور اقدار میں جڑی رہ کر آگے بڑھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس عمارت کی تعمیر اس وقت شروع ہوئی تھی جب محترمہ سونیا گاندھی جی کانگریس کی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔‘‘

15 Jan 2025, 11:24 AM

’نیا دفتر کانگریس کے لیے ایک نئی سمت کی علامت‘، افتتاحی تقریب سے کھڑگے کا بیان

کانگریس کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے بعد پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ دفتر اسی علاقے میں بنایا گیا ہے جہاں ہمارے عظیم رہنماؤں نے غور و خوض کیا تھا۔ کھڑگے نے کہا کہ اس دفتر کا افتتاح کانگریس پارٹی کے لیے ایک نئی سمت کی علامت ہے، جو پارٹی کی تاریخی سفر کو آگے بڑھائے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ دفتر پارٹی کے اصولوں اور نظریات کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ پارٹی کی نئی توانائی اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

15 Jan 2025, 11:06 AM

’موہن بھاگوت نے آئین پر حملہ بولا، جو تحریک آزادی کا ثمر ہے‘، راہل گاندھی

کانگریس کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے تمام پارٹی لیڈران کو مبارک پیش کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم اپنے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح ایک بہت اہم وقت پر کر رہے ہیں۔ کل، ایک تقریر میں، آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان نے 1947 میں حقیقی آزادی حاصل نہیں کی، بلکہ جب رام مندر بنایا گیا تب آزادی حاصل ہوئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ عمارت معمولی نہیں ہے۔ یہ ہمارے ملک کی مٹی سے نکلی ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کی محنت اور قربانی کا نتیجہ ہے۔ تحریک آزادی کا ثمر ہمارا آئین ہے، جس پر کل موہن بھاگوت نے یہ کہہ کر حملہ بولا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے۔ یہ پارٹی ہمیشہ ایک خصوصی اقدار کے لیے کھڑی رہی ہے اور ہم ان اقدار کو اس عمارت میں ظاہر ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔‘‘


15 Jan 2025, 10:57 AM

دفتر کی ڈیزائننگ میں پرینکا گاندھی کا اہم کردار

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نئے دفتر کے ڈیزائن، رنگ و روغن اور فرنیچر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کے دفاتر بھی جلد یہاں منتقل ہوں گے۔

15 Jan 2025, 10:57 AM

نیا دفتر کانگریس کے 140 سالہ شاندار تاریخ کو نمایاں کرتا ہے

کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دفتر کی دیواروں کو سچائی، عدم تشدد، قربانی اور وطن پرستی کی کہانیاں بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا۔


15 Jan 2025, 10:57 AM

کانگریس کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں 400 سے زائد رہنما شریک

افتتاحی تقریب میں کانگریس کے ورکنگ کمیٹی کے اراکین، سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر سینئر رہنما موجود تھے۔ سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔

15 Jan 2025, 10:57 AM

’اندرا گاندھی بھون’ کا نیا دفتر کانگریس کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرے گا

کانگریس کا نیا دفتر ’اندرا گاندھی بھون‘ 9 اے، کوٹلہ روڈ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ یہ دفتر بی جے پی کے مرکزی دفتر سے تقریباً 500 میٹر دور ہے اور جدید سہولتوں سے مزین ہے۔


15 Jan 2025, 10:54 AM

سونیا گاندھی نے کانگریس کے نئے دفتر کا افتتاح کیا

کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج پارٹی کے نئے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔