ای وی ایم بنانے والی کمپنی کے کھانے میں سانپ! کئی ملازمین کی طبیعت خراب، اسپتال میں چل رہا علاج

ای ایس ایم ڈی کمپنی ای وی ایم یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا کام کرتی ہے، اس کمپنی کے کھانے میں مرا ہوا سانپ ملنے کے بعد ملازمین سے لے کر انتظامیہ تک سبھی حیران ہیں۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مڈ ڈے میل کے کھانے میں چھپکلی اور سانپ پائے جانے کی خبریں تو کئی بار سامنے آ چکی ہیں، اب ایک بڑی کمپنی کے کینٹین میں سانپ کی خبر نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کے ای سی آئی ایل میں ای ایس ایم ڈی کمپنی کی کینٹین میں ایسی دال پروسی گئی جس میں سانپ تھا۔ واقعہ جمعہ کی دوپہر کا ہے جب تقریباً 1000 ملازمین نے اس کینٹین کا کھانا کھایا تھا۔ جب ایک ملازمین کے پلیٹ میں دال ڈالی گئی تو اس میں مرا ہوا سانپ نکلا، اور پھر وہاں افرا تفری اور ہنگامہ کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی لوگ مینجمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لیے کمپنی کے باہر جمع ہو گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ای ایس ایم ڈی کمپنی ای وی ایم یعنی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس کمپنی کے کھانے میں مرا ہوا سانپ ملنے کے بعد ملازمین سے لے کر انتظامیہ تک سبھی حیران ہیں۔ پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ایک ملازم کو دی گئی دال میں مرا ہوا سانپ نکلا ہے۔ ملازمین نے فکرمندی کا اظہار کیا ہے، لیکن اس معاملے کو مینجمنٹ نے سلجھا دیا۔


ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر شائع ایک رپورٹ میں اس خبر کے تعلق سے جانکاری دی گئی ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے یکے بعد دیگرے چار لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ ان لوگوں کو فوری طور پر ای سی آئی ایل کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق فی الحال سبھی کی طبیعت ٹھیک ہے اور جان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس رپورٹ میں سانپ کا بچہ سانبھر میں ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے بھی یہاں کے ملازمین کھانے میں کیڑے، سگریٹ اور بیڑی ملنے کی شکایت کرتے رہے ہیں، لیکن 21 جولائی کو تو حد ہی ہو گئی جب کھانے میں سانپ دیکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔