بہار: گوپال گنج پہنچنے سے پہلے اسمرتی ایرانی کے پوسٹر پر ڈالی گئی سیاہی

گوپال گنج میں اسمرتی ایرانی کے پہنچنے سے پہلے ہی ان کے بینر پر سیاہی ڈالنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے پوسٹ آفس چوک پر کئی پوسٹر میں اسمرتی ایرانی کے چہرے پر سیاہی ڈال دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر برائے کپڑا اسمرتی ایرانی آج بہار کے گوپال گنج دورہ پر ہیں۔ منج اسٹیڈیم میں اسمرتی ایرانی کا پروگرام ہونا ہے جہاں وہ ’اٹل یوا سنکلپ سمیلن‘ کو خطاب کریں گی۔ اسمرتی ایرانی کے شہر میں پہنچنے سے پہلے بی جے پی کارکنان نے ان کے استقبال میں کئی مقامات پر بینر اور پوسٹر لگائے ہیں۔ خبروں کے مطابق کچھ نامعلوم لوگوں نے ان کے پوسٹر پر سیاہی ڈال دی ہے۔

اسمرتی ایرانی کے شہر میں پہنچنے سے پہلے ہی شہر کے الگ الگ علاقوں میں لگے ان کے بینر پر سیاہی ڈالنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ خبروں کے مطابق شہر کے پوسٹ آفس چوک پر کئی پوسٹر لگے ہیں جس میں اسمرتی ایرانی کے چہرے پر سیاہی ڈال دی گئی۔ یہ سیاہی بینر میں صرف ان کے چہرے پر ڈالی گئی ہے۔ بی جے پی کارکنان کو جیسے ہی اسمرتی ایرانی کے چہرے پر سیاہی لگانے کی جانکاری ملی، فوراً حرکت میں آئے اور انھوں نے مسخ شدہ پوسٹر کو ہٹا کر نئے پوسٹر لگا دیے۔

بتا دیں کہ اسمرتی ایرانی دہلی سے بذریعہ طیارہ پٹنہ پہنچیں گی۔ یہاں سے وہ سیوان اور گوپال گنج کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ وہیں گوپال گنج میں منعقد ’اٹل یوا سنکلپ سمیلن‘ میں بھی حصہ لیں گی۔

اطلاعات کے مطابق اعلیٰ طبقہ سے منسلک لوگوں نے اسمرتی ایرانی کے پروگرام کی بھی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */