کانپور دھماکے میں چھ ملزمان حراست میں، دھماکہ کی وجہ غیر قانونی پٹاخوں کا ذخیرہ تھا: پولیس کمشنر

پولیس کمشنر نے کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے ذخیرہ کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس اب کل سے علاقے میں غیر قانونی پٹاخوں کے خلاف سرچ آپریشن کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، اسکرین گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بدھ کو اتر پردیش کے کانپور میں مشری بازار علاقے کی میسٹن روڈ پر سڑک کے کنارے کھڑے دو اسکوٹروں میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے آٹھ سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کانپور کے پولس کمشنر نے بتایا کہ دھماکہ غیر قانونی طور پر رکھے گئے پٹاخوں کی وجہ سے ہوا۔

یوپی اے ٹی ایس اور کانپور پولس اس مقام پر مربوط تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں سے ہوا، بڑے بم سے نہیں۔ واقعے کے سلسلے میں چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید کو پوچھ گچھ کے لیے لایا جائے گا۔


پولس کمشنر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ بہت سے لوگ مر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب زخمیوں کواسپتال لے جایا گیا  اس کی وجہ سے مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ، لیکن بعد میں انہیں پرسکون کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے یہ دعویٰ کر کے توجہ ہٹانے کی کوشش کی کہ بڑا بم پھینکا گیا ہے۔ تاہم اب تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر پٹاخے کا ذخیرہ تھا جس کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

اب یوپی اے ٹی ایس اور کانپور پولیس کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ اس معاملے کے سلسلے میں اب تک چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور مزید کو پوچھ گچھ کے لیے لایا جائے گا۔ زخمیوں کے حوالے سے چار شدید زخمیوں کو لکھنؤ ریفر کر دیا گیا ہے۔ معمولی زخموں والے دو افراد کو فوری طور پر فارغ کر دیا گیا، اور دو ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کل سے غیر قانونی پٹاخوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔