مکئی کے کھیت کے مچان پر بیٹھ کر آن لائن تعلیم، تلنگانہ کی طالبہ نے جیت لئے تمام کے دل

تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکول نرمل کی طالبہ صفا زرین کی کھیت میں لگائے گئے مچان پر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوگئی، اس طرح اس لڑکی نے لوگوں کے دل جیت لئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب بیشتر طلبہ آن لائن تعلیم کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، اس لڑکی کا تعلیم کے تئیں جوش وجذبہ متاثر کن ہے کیونکہ یہ لڑکی مکئی کے کھیت میں لگائے گئے مچان پر بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

تلنگانہ کے تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکول، نرمل کی طالبہ صفا زرین کی کھیت میں لگائے گئے مچان پر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی تصویر سوشیل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوگئی۔ اس طرح اس لڑکی نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ زرین ضلع نرمل کے راجورہ گاوں سے تعلق رکھتی ہے۔


نیٹورک سگنل اور تکنیکی مسائل کا گاوں کے لوگوں کو سامنا ہے تاہم ان رکاوٹوں نے زرین کے جذبہ کو کم نہیں کیا ہے۔ اس نے مچان میں بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا، جو اس کے حق میں مناسب ثابت ہوا۔ تلنگانہ کے تقریباً 14 لاکھ طلبہ آن لائن کلاسس کے ذریعہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

یہ لڑکی آن لائن تعلیم کے لئے دو کیلو میٹر دور جا کر اس آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ تعلیم حاصل کر رہی ہے جو قابل ستائش قدم ہے۔ اس لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کی اسی طرح آن لائن کلاسس میں حاضری کا ایک ماہ ہوگیا ہے۔ اتنی کم عمری میں ہی یہ لڑکی کام اور اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔