راکھی باندھنے جا رہی بہنوں کی سڑک حادثے میں موت

آس پاس کے لوگوں کی مدد سے شوہر کملیش نے بیوی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں اپنے بھائیوں کو راکھی باندھنے جا رہی بہنوں کی سڑک حادثوں میں موت ہوگئی۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ بھائی کو راکھی باندھنے مائیکے جا رہی خاتون موٹر سائیکل سے گرکر شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ والد نے اسے اسپتال میں داخل کرایا وہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔

اس کی پہچان ضلع کے نیبوا نورنگیا تھانہ علاقے کے کھجریا باشندہ سیما کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ گاؤں کے پرائمری اسکول میں کھانہ بنانے کا کام کرتی تھی۔ جمعہ کو وہ شوہر کملیش کے ساتھ اپنے بھائی کو راکھی باندھنے پڈرونہ کوتوالی علاقے کے سپہا گدہا جا رہی تھیں۔


میاں۔بیوی پڈرونہ کوتوالی علاقے کے بندھو چھپرا گاؤں کے نزدیک پہنچے۔ تبھی ان کی بائیک بالو میں پھسل کر بے قابو ہوگئی۔ سڑک پر بائیک سمیت گرنے سے رسوئیا کے سر میں چوٹ لگ گئی۔ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے شوہر کملیش نے بیوی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اہل خانہ اس کی لاش کو گھر لے گئے اور آخری رسوم کی ادائیگی کر دی۔

دوسرا واقعہ ضلع کے تمکوہی سمور شاہراہ پر ٹرکٹر کی زد میں آنے سے بائیک سوار خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ موقع واردات پر موجود لوگ اسے تمکوہی سی ایچ سی لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے د یا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔