بیمار، بزرگ، بچے اور حاملہ خواتین غیر ضروری ریل سفر سے بچیں: انڈین ریلوے

وزارت ریل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسافر کسی بھی مشکل یا ہنگامی حالت میں پڑنے پر براہ مہربانی اپنے ریل خاندان سے رابطہ قائم کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ انڈین ریلوے آپ کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: انڈین ریلوے نے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، دس برس سے کم عمر کے بچوں اور بزرگوں کو اشد ضروری نہ ہونے پر شرمک اسپیشل اور دیگر خصوصی ٹرینوں میں سفر سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے، ملک بھر میں روزانہ کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے، تاکہ مہاجر مزدوروں کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی شرمک اسپیشل ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس میں كووڈ-19 وبا کے دوران ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ سفر کے دوران پہلے سے بیماریوں میں مبتلا افراد کی اموات کے کچھ افسوسناک معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ایسے کچھ لوگوں کی حفاظت کی خاطر ریلوے کی وزارت اپیل کرتی ہے کہ پہلے سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر اور کم مدافعتی بیماریوں سے دوچار افراد، حاملہ خواتین، 10 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ کے بزرگ آپ کی صحت اور حفاظت کے لئے، جب تک انتہائی ضروری نہ ہو، ریل کا سفر کرنے سے بچیں۔


ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ملک کے کئی شہری اس وقت ریل کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان ہموار طریقے سے ریل خدمات ملتی رہے، اس کے لئے ہندوستانی ریلوے کا خاندان چوبیس گھنٹے، ساتوں دن کام کر رہا ہے۔ لیکن مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے سبھی ہم وطنوں کا تعاون درکار ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ مسافر کسی بھی مشکل یا ہنگامی حالت میں پڑنے پر براہ مہربانی اپنے ریل خاندان سے رابطہ قائم کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ ہندوستانی ریلوے آپ کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ لوگ ریلوے کے ہیلپ لائن نمبر- 139 اور 138 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔