شردھا قتل معاملہ: ملزم آفتاب کا عدالت میں بیان- ’میں نے جو بھی کیا، غصہ میں کیا!‘، پولیس ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

شردھا قتل کیس میں پولیس نے ملزم آفتاب پونا والا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ پولیس اس معاملے کی مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔

شردھا قتل کیس، تصویر آئی اے این ایس
شردھا قتل کیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شردھا قتل کیس میں پولیس نے ملزم آفتاب پونا والا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ پولیس اس معاملے کی مسلسل تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی آفتاب کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ملزم آفتاب پونا والا کے وکیل کے مطابق آفتاب نے عدالت میں جج کے سامنے کہا کہ جو بھی الزامات لگائے جا رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن جو کچھ بھی میرے ذریعے کیا گیا وہ غصے میں کیا گیا۔ آفتاب نے عدالت کو بتایا کہ وہ تفتیش میں پولیس سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ کافی دن گزر چکے ہیں اس لئے وہ بہت سی چیزیں ٹھیک سے یاد نہیں کر پا رہا ہے۔


پولیس تاحال واردات میں استعمال کی گئی آری اور اسلحہ برآمد نہیں کر سکی ہے۔ شردھا کے سر کا ایک حصہ بھی برآمد نہیں کیا جا سکا ہے۔ صرف چند ہڈیاں اور جبڑے کا کچھ حصہ برآمد کیا جا سکا ہے۔ اس واقعے کے وقت استعمال کئے گئے کپڑے بھی پولیس نے برآمد نہیں کیے ہیں۔ یہاں تک کہ پولیس شردھا کے فون کی تلاش میں بھی مصروف ہے۔ آفتاب پونا والا کا پیر کے روز نارکو ٹیسٹ ہونا تھا لیکن نہیں ہو سکا۔ نارکو ٹیسٹ سے قبل آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔