جموں اور سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک در انداز ہلاک، ایک گرفتار: فوج

ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے در انداز کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی، مجبوراً جوانوں نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی سرحد، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بین الاقوامی سرحد، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: فوج نے جموں کے ارینہ سیکٹر اور سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں در اندازی کی دو الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا کر ایک در انداز کو ہلاک، جبکہ دوسرے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے منگل کی علی الصبح ایک پاکستانی در انداز کو فینس کی طرف جارحانہ انداز میں آتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے در انداز کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں کی اور آگے بڑھتا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے کوئی دوسرا متبادل راستہ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔


ترجمان نے بتایا کہ در اندازی کے دوسرے ایک واقعہ میں سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے فینس پار کرنے کے دوران ایک در انداز کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ در انداز کو گیٹ کھول کے بھارت کی طرف لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض شئی بر آمد نہیں ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔