’یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں بنے گی کانگریس کی حکومت‘، شیوراج کے وزیر کا بیان

مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت کی زبان ایک بیان کے دوران پھسل گئی اور وہ دعویٰ کر گئے کہ جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس کی حکومت بنے گی۔

گووند سنگھ راجپوت
گووند سنگھ راجپوت
user

قومی آوازبیورو

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو سامنے آئیں گے، اور اس سے پہلے سبھی پارٹیاں اپنی بہترین کارکردگی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ اس درمیان مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت میں وزیر برائے ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت کی زبان ایک بیان کے دوران پھسل گئی اور وہ دعویٰ کر گئے کہ جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں وہاں کانگریس کی حکومت بنے گی۔ بعد میں انھوں نے بھلے ہی صفائی دی، لیکن کانگریس لیڈران ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کر رہے ہیں۔

دراصل وزیر برائے ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے جمعرات کو جبل پور ضلع کے پاٹن میں تحصیل بھون کے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران جب صحافیوں نے پانچ ریاستوں کے انتخابات کو لے کر سوال کیا تو ان کا جواب تھا ’’اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے انتخابات میں سبھی جگہ کانگریس کو اکثریت ملے گی اور کانگریس کی حکومت بنے گی۔‘‘ راجپوت جب یہ بیان دے رہے تھے تب ان کے قریب سابق وزیر اجے بشنوئی بھی بیٹھے تھے۔ انھوں نے راجپوت کو ٹوکا تو بعد میں راجپوت نے صفائی دی۔


گووند سنگھ راجپوت کا یہ بیان سامنے آنے پر کانگریس نے خوب چٹکی لی ہے۔ کانگریس ریاستی صدر کے میڈیا کوآرڈنیٹر نریندر سلوجا کا کہنا ہے کہ ’’سچ زباں پر آ ہی گیا۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے وزیر گووند راجپوت کہہ رہے ہیں کہ پانچ ریاستوں میں مکمل اکثریت سے کانگریس کی حکومت بنے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */