شیوراج حکومت نے بدعنوانی کا نیا نظام قائم کیا: کانگریس

مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے بدعنوانی کی نئی شکل لوگوں کے سامنے پیش کی ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان پر آج الزام لگایا کہ بدعنوانی کا ایک نیا نظام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے دوران بنایا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے آج ساگر ضلع کی رہلی اور کھرئی، ودیشا ضلعوں کی پٹھاری (کروائی) اور سیہور ضلع کے پپلانی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے گھپلوں، بدعنوانی، کسان، نوجوان اور خواتین کی سلامتی کے مسئلہ پر وزیراعلی پر زبردست حملہ کیا۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں چاہے ریت مافیا، شراب مافیا یا پھر سٹہ مافیا ہو، سبھی کی قیادت بی جے پی کے لیڈر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعلی شیوراج سنگھ اپنے آپ کو ماموں کہتے ہیں۔ وہ کیسے ماموں ہیں جو مدھیہ پردیش کو آبروریزی میں نمبر ایک بنا دیا ہے۔ بدعنوانی میں ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ کسان منڈی میں بیچے گئے اپنے اناج کا پیسہ لینے جب بینک جاتا ہے تو بینک کہتا ہے کہ ہمارے پاس نقد نہیں ہے، تب مجبوری میں کسان کو کہنا پڑتا ہے کہ میں آپ کو پیسے دیتا ہوں ہماری رقم نکال دو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2018, 11:09 PM