شیوپال یادو نے مذہبی تقریب میں اکھلیش-رام گوپال پر چلائے سیاسی نشتر

بغیر اکھلیش، رام گوپال کا نام لئے پی ایس پی صدر شیوپال نے مہابھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورووں اور پانڈووں کے بیچ میں مہابھارت کی جنگ نہیں ہوتی لیکن ایک غلطی کی وجہ سے جنگ کے حالات بن گئے۔

شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
شیوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی) صدر شیوپال سنگھ یادو نے ایک بار پھر اشاروں اشاروں میں اپنے بھائی پروفیسر رام گوپال اور بھتیجے و سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مہابھارت کی جنگ ایک غلطی کی وجہ سے ہوئی تھی جس نے کورؤں کے وجود کو ہی ختم کر دیا۔

اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر کے چوبے میں منعقد ایک مذہبی تقریب میں پیر کی رات شرکت کرتے ہوئے شپوپال نے خود کو بھگوان رام کے چھوٹے بھائی بھرت اور دواپر وشنو اوتار بھگوان کرشن کے کردار سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بحران سے کوئی بچ نہیں سکا ہے۔ چاہے وہ عام شخص ہو یا پھر بھگوان کی طرح مانی جانی والی کوئی عظیم شخصیت۔ بحران تو بھگوان رام پر بھی آیا۔ بھگوان رام کا راج تلک ہونے جا رہا ہے لیکن کیکئی کی وجہ ان کو 14سال بن واس کی سزا دے دی گئی۔


بغیر اکھلیش، رام گوپال کا نام لئے پی ایس پی صدر نے مہابھارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورؤں اور پانڈؤں کے بیچ میں مہابھارت کی جنگ نہیں ہوتی لیکن ایک غلطی کی وجہ سے جنگ کے حالات بن گئے۔ پانڈؤں کو جوا نہیں کھیلنا چاہئے تھا اگر قمار بازی کرنی ہی تھی تو دریودھن سے کھیلنا چاہئے تھا۔

پانڈو تو صرف پانچ گاؤں مانگ رہے تھے اگر پانڈؤں کو 5 گاؤں مل گئے ہوتے تو جنگ نہیں ہوتی۔ کورؤں اور پانڈؤں کے درمیان جب جنگ ہوئی تو کرشن پانڈؤں کے حامی بنے اور جنگ پانڈؤں نے جیت لی۔ شیوپال نے کہا کہ ’کورو سب سے زیادہ طاقت ور تھے لیکن بھگوان کرشن کے پانڈؤں کے رتھ بان بننے سے مہابھارت کی جنگ پانڈؤں نے جیت لی۔ ملحوظ رہے کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب شیوپال سنگھ یادو نے رامائن اور مہا بھارت کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش اور رام گوپال پر نشانہ سادھا ہے۔ اس سے پہلے کئی بار اپنی بات مہا بھارت کا ذکر کرتے ہوئے کرچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔