بہار: جنتا دل یو نے پارٹی ترجمان اجئے آلوک کو پارٹی سے نکال باہر کیا

بہار جنتا دل یو نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں پارٹی ترجمان اجئے آلوک سمیت چار لیڈروں کو پارٹی کے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار جنتا دل یو نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں پارٹی ترجمان اجئے آلوک سمیت چار لیڈروں کو پارٹی کے عہدوں سے ہٹاتے ہوئے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ سبھی راجیہ سبھا کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوئے مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کے قریبی بتائے جا رہے ہیں۔ جنتا دل یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے منگل کے روز پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری انل کمار، ریاستی جنرل سکریٹری وپن کمار یادو، ریاستی ترجمان ڈاکٹر اجئے آلوک اور بھنگ سماج سدھار سینانی سیل کے سربراہ جتیندر نیرج کو پارٹی کے سبھی عہدوں سے آزاد کرتے ہوئے جنتا دل یو کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیئے جانے کا اعلان کیا۔

ریاستی صدر نے کہا کہ یہ سبھی لوگ صرف پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ہی شامل نہیں ہو رہے تھے، بلکہ ان کی حرکتوں کے سبب کارکنان کے درمیان بھی غلط پیغام جا رہا تھا، جس سے غلط فہمی کی حالت پیدا ہو جا رہی تھی۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ پارٹی ریاستی صدر نے کچھ دن قبل ہی ایک خط جاری کر پارٹی کے اراکین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی مخالف سرگرمی میں شامل ہونے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بہر حال، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے آر سی پی سنگھ کے حامیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اب انھیں باہر کا راستہ دکھانے کی شروعات کر دی گئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی مزید کچھ لیڈروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */