’کووڈ وبا کے دوران کروڑوں روپے کے گھوٹالہ سے ایکناتھ شندے نے بنائے پیسے‘، سنجے راؤت کا سنگین الزام

شیوسینا (یو بی ٹی) نے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے امیر شہری بلدیہ میں مبینہ بدعنوانی کو ظاہر کرنے کے لیے یکم جولائی کو جنوبی ممبئی میں بی ایم سی ہیڈکوارٹر تک احتجاجی مارچ کرنے کا اعلان کیا۔

سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت نے جمعرات کو الزام لگایا ہے کہ کووڈ وبا کے دوران کروڑوں روپے کا گھوٹالہ ہوا، جس کا فائدہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے کنبہ کو ہوا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ مبینہ گھوٹالے میں کئی فرضی بل شامل ہیں جو ضلع کے ٹھانے اور کلیان-ڈومبیولی قصبوں میں کووڈ سہولیات کے لیے کچھ کمپنیوں کے ذریعہ جاری کیے گئے تھے۔

سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ کس طرح کروڑوں روپے کے فرضی بل بنائے گئے تھے جس سے اس وقت ایکناتھ شندے کے کنبہ کو فائدہ ہوا۔ دستاویزات کو لہراتے ہوئے راؤت نے مطالبہ رکھا کہ متعلقہ افسران کو اس معاملے میں جواب دینا چاہیے۔


راؤت نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ذریعہ کووڈ وبا کے دوران کیے گئے 12 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو آگے لے کر جائیں گے۔ اس درمیان شیوسینا (یو بی ٹی) نے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے امیر شہری بلدیہ میں مبینہ بدعنوانی کو ظاہر کرنے کے لیے یکم جولائی کو جنوبی ممبئی میں بی ایم سی ہیڈکوارٹر تک ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔