شرد پوار نے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے دہلی میں کی ملاقات

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے آج راہل گاندھی جی کے ساتھ این سی پی صدر شرد پوار جی سے ملاقات ہوئی، ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>(دائیں سے بائیں) شرد پوار، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/kharge">@kharge</a></p></div>

(دائیں سے بائیں) شرد پوار، ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی، تصویر@kharge

user

قومی آوازبیورو

آج انڈیا اتحاد میں شامل دو اہم پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران کی دہلی میں ملاقات ہوئی جس نے سیاسی ہلچل کو کچھ بڑھا دیا ہے۔ دراصل آج اچانک این سی پی چیف شرد پوار کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کرنے ان کی رہائش پر پہنچ گئے۔ پھر خبر آئی کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی کھڑگے کے گھر پہنچے ہیں۔ این سی پی اور کانگریس کے ان لیڈران کی ملاقات کی خبر پہلے سے کسی کو نہیں تھی۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کے لیے این سی پی چیف نے کانگریس کے دو سرکردہ لیڈروں سے 6 اکتوبر کو ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے آفیشیل ایکس پلیٹ فارم پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ملک کی عوام کی آواز مزید بلند کرنے کے لیے آج راہل گاندھی جی کے ساتھ این سی پی صدر شرد پوار جی سے ملاقات ہوئی۔ ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ شرد پوار کی ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے پچھلی ملاقات 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہوئی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اب ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جلد ہی انڈیا اتحاد کی اگلی میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔ تینوں لیڈران نے موجودہ سیاسی حالات اور اپوزیشن اتحاد سے متعلق ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جو آنے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔