شرد پوار نے اپوزیشن لیڈروں کا اجلاس کیا طلب، عام انتخابات کے حوالے سے ای وی ایم اور دیگر مسائل پر گفت و شنید متوقع

این سی پی سربراہ شرد پوار کی اس ملاقات کو لوک سبھا انتخابات سے قبل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی مشق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

شرد پوار، فائل فوٹو
شرد پوار، فائل فوٹو
user

قومی آوازبیورو

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے آج جمعرات (23 مارچ 2023) کی شام اپوزیشن لیڈروں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس اجلاس کو لوک سبھا انتخابات سے قبل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی مشق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنون شرد پاور سمیت کئی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) درست ہونی چاہئیں اور ان کی افادیت پر کسی بھی شکوک کو چیف الیکشن کمشنر کو دور کرنا چاہیے، تاکہ عام انتخابات کی شفافیت پر کسی طرح کا سوال نہ اٹھے۔

کانگریس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ای وی ایم کے تعلق سے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے قائم کیا جائے گا ۔ اس کے بعد اگر کمیشن نے اس موضوع پر جواب نہیں دیا تو وہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔ ماہرین کے مطابق چپ والی کسی بھی مشین کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔

اب 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن اتحاد کے مذاکرات کے درمیان، شرد پوار نے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو مشترکہ مفادات اور ای وی ایم شکوک و شبہات اور بہت سے دیگر مسائل پر بات کرنے کے لئے مدعو کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جمعرات کی شام 6 بجے منعقد ہوگا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔