گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر سنگھ نے تھاما کانگریس کا ہاتھ، نفرت کے خلاف لڑنے کا عزم

مہندر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ تقریباً 27 سالوں تک کانگریس اور پارٹی کے لیڈروں کے لیے کام کیا ہے اور ایک بار پھر ان کے ساتھ مل کر اچھا کام کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گجرات کے معروف سیاسی لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر سنگھ واگھیلا کانگریس لیڈروں کی موجودگی میں آج پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 2017 کے اسمبلی انتخاب سے قبل مہندر سنگھ واگھیلا، جو اس وقت بیاد کے رکن اسمبلی تھے، انھوں نے والد کے ساتھ پارٹی چھوڑ دی تھی۔ گجرات ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر جگدیش ٹھاکور نے ریاستی یونٹ کے دفتر میں مہندر سنگھ واگھیلا کا پارٹی میں استقبال کیا۔

میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے مہندر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ ’’میں نفرت کی سیاست کے خلاف لڑنا چاہتا ہوں۔ میں کبھی بھی بی جے پی میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا۔ حالانکہ میں بی جے پی میں شامل ہو گیا تھا۔ میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں کبھی بھی پارٹی کے کسی بھی پروگرام میں حصہ نہیں لیا۔ اب میں کانگریس میں واپس آ گیا ہوں اور پارٹی کے لیے کام کروں گا۔‘‘


مہندر سنگھ واگھیلا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے کو لے کر نہ تو کانگریس کی طرف سے کوئی دباؤ تھا، نہ ہی انھوں نے کوئی مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پارٹی کے ذریعہ انھیں جو بھی ذمہ داری سونپی جائے گی، وہ بخوشی قبول کریں گے۔ مہندر سنگھ واگھیلا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھوں نے تقریباً 27 سالوں تک کانگریس اور پارٹی کے لیڈروں کے لیے کام کیا ہے اور ایک بار پھر ان کے ساتھ مل کر اچھا کام کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔