شہید عبد الحمید کی اہلیہ رسولن بی بی سپرد خاک

مرحومہ رسولن بی بی کے جنازے کو ان کے دلہاپور رہائش سے ترنگے میں لپیٹ کر ان کے آبائی گاؤں کے لئے لایا گیا اس درمیان مرحومہ کے جنازہ کو کندھا دینے کے لئے پورا گاؤں امنڈ پڑا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

غازی پور: شہید وطن پرم ویر چکر سے سرفراز ویر عبدالحمید کی اہلیہ رسولن بی بی کو ان کے آبائی گاؤں دھام پور میں سنیچر کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کے جنازے کو ان کے دلہاپور رہائش سے ترنگے میں لپیٹ کر ان کے آبائی گاؤں کے لئے لایا گیا اس درمیان مرحومہ کے جنازہ کو کندھا دینے کے لئے پورا گاؤں امڈ پڑا تھا۔ تقربیا دو بجے عبد الحمید اسمارک کے نزدیک انہیں سپرد خا ک کیا گیا۔


اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ مرحومہ کے جنازے کو کندھا دے کر شہید پارک پہنچے اور ان کی تدفین میں شرکت کی۔ جمعہ کی دوپہر رسولن بی بی کے انتقال سے ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

شہید عبد الحمید کی اہلیہ رسولن بی بی سپرد خاک

دلہا پوربازار، جلا ل آباد موڑ، اماری گیٹ جھوٹاری سمیت راستے میں پڑنے والے بازاروں اور گاؤں میں لوگوں نے شہید وطن کی مرحومہ اہلیہ کو تعزیت پیش کی۔ ان کے آبائی گاؤں واقع شہید پارک میں ان کا جنازہ لایا گیا۔ جہاں سینکڑوں لوگوں نے انہیں تعزیت پیش کی۔ اس سے قبل ان کی آخری ایک جھلک پانے اور تعزیت پیش کرنے والوں کا آمد و رفت پورا دن جاری رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے بالا جی اور پولس سپرنٹنڈنٹ اروند چترویدی کے علاوہ کانگریس کے سابق رکن اسمبلی اجے رائے، بی جے پی ایم ایل اے سنیتا سنگھ، بی جے پی ضلع صدر بھانو پرتاپ سنگھ، سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ننکو یادو، لال جی یادو، امیر علی، جیکشن ساہو، گوپال یادو نے انہیں تعزیت پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ غازی پور کے دلہاپورعلاقے کے دھام پور گاؤں کے پرم ویر چکر یافتہ ویر عبدالحمید 10 ستمبر 1965 کو کھیم کرن علاقے میں پاکستان سے جنگ لڑتے وقت شہید ہو گئے تھے۔ انہیں بعد از مرگ فوج کے اعلی ترین اعزاز پرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا تھا۔


شہید عبد الحمید کی اہلیہ رسولن بی بی سپرد خاک

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */