اوڈیشہ کے قدآور رہنما شریکانت کمار کانگریس پارٹی میں شامل

اوڈیشہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی مضبوط لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شری کانت کمار جینا کانگریس میں شامل ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اوڈیشہ میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے پہلے دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کا کانگریس میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی اوڈیشہ میں کانگریس کو بڑی کامیابی ملی جب وہاں کے مضبوط لیڈر اور سابق مرکزی وزیر شری کانت کمار جینا کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اوڈیشہ کانگریس کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں شری کانت کمار جینا کو کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ سابق مرکزی وزیر جینا اوڈیشہ میں تین بار ایم ایل اے اور چار بار لوک سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں۔

اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ شری کانت جینا اڈیشہ کے طاقتور ترین لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ وہ نہ صرف کانگریس پارٹی کے لیے بلکہ سماجی اور سیاسی طور پر بھی بہت اہم رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیشہ سمیت پورے ملک میں کانگریس مضبوط ہو رہی ہے۔ مختلف ریاستوں میں دیگر پارٹیوں کے رہنما کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔


بی جے پی اور بی جے ڈی کے درمیان اتحاد کی بات چیت پر ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ بی جے پی اور بی جے ڈی کے لوگ مودی کی کل کی تقریر سے دکھی ہیں۔ اوڈیشہ میں بی جے پی اور بی جے ڈی کے لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔ اتحاد کی خبروں سے دونوں پارٹیوں کے لیڈر نوین بابو اور مودی سے ناراض ہیں۔

وہیں شری کانت کمار جینا نے کہا کہ وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہو کر خوش ہیں۔ وہ طالب علمی کے زمانے سے ہی کانگریسی رہے اور ہمیشہ کانگریس کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ خواہ وہ باہر رہے ہوں لیکن ان کا دل کانگریس کے ساتھ ہی رہا ہے۔

جینا نے کہا کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نوین پٹنائک کے درمیان اتحاد قائم ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اس سے قبل بھی ایسا ہی اتحاد تھا لیکن یہ اتحاد ناپاک ہے۔ اس بار بھی اتحاد ہوا ہے لیکن اڈیشہ کے لوگ اس سے خوش نہیں ہیں۔ کانگریس نہ صرف اوڈیشہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیت پائے گی، بلکہ وہ اڈیشہ میں حکومت بھی بنائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔