کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیہ کا انتقال

کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کچھ وقت پہلے ہی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا ہندووستان میں قہر برپا رہی ہے اور ان کی نئے کیسز اور اموات کی تعداد ہر روز ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ اس بیماری سے متعدد معروف ہستیاں لگاتار دم توڑ رہی ہیں۔ تازہ خبر کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ڈاکٹر اے کے والیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کچھ وقت پہلے ہی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔

کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد والیہ کو دہلی کے اپالو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے جمعرات کو علی الصبح ہمیشہ کے لئے اپنی آنکھیں موند لیں۔

ڈاکٹر اے کے والیہ کا پورا نام ڈاکٹر اشوک کمار والیہ تھا اور انہوں نے 1993 میں کانگریس پارٹی کے ساتھ اپنی اننگ کا آغاز کیا تھا۔ وہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں اہم وزارتوں جیسے وزیر خزانہ اور وزیر صحت جیسے قلمدان سنبھال چکے تھے۔ وہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں دوسرے نمبر کے رہنما تھے۔


ڈاکٹر والیہ دہلی سے چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ تین مرتبہ ہو گیتا کالونی سیٹ سے اور ایک مرتبہ لکشمی نگر سیٹ سے جیت کر دہلی اسمبلی میں پہنچے تھے۔ والیہ کی پیدائش دہلی میں ہوئی تھی اور یہیں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ اے کے والیہ پیشہ سے ڈاکٹر تھے اور مشرقی دہلی کے لکشمی نگر علاقہ میں ان کا ایک نرسنگ ہوم بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔