بہار کانگریس کے بزرگ رہنما سدا نند سنگھ کا انتقال

بہار کانگریس کے بزرگ رہنما سدا نند سنگھ کا بدھ کی صبح پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے

سدانند سنگھ / آئی اے این ایس
سدانند سنگھ / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کانگریس کے بزرگ رہنما سد انند سنگھ کا بدھ کی صبح پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ کافی وقت سے علیل چل رہے تھے۔ بہار کانگریس کے سب سے تجربہ کار لیڈر مانے جانے والے سدا نند سنگھ کے انتقال کی خبر سن کر بڑے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا جانے لگا۔

کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے ان کے انتقال پر کہا کہ ان کے گزر جانے سے بہار میں کانگریس کے ایک عہد کا اختتام ہو گیا ہے۔ بہار کانگریس کے سابق صدر سدا نند سنگھ گزشتہ دو مہینے سے بیمار چل رہے تھے۔ انہوں نے بدھ کے روز پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔


بھاگلپور کے کہلگاؤں سے 9 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سدا نند سنگھ کے بیٹے شوبھانند مکیش نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت جولائی کے مہینے سے خراب چل رہی تھی۔ اگست میں ایک بار پھر طبیعت بگڑنے پر انہیں پٹنہ کے داناپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

کانگریس کے بہار صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے سدا نند سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’بہار کے ہر دل عزیز رہنما، کانگریس کے جنگجو اور میرے لئے والد کا مقام رکھنے والے سدا نند سنگھ جی کا آج انتقال ہو گیا۔ ایک سیاسی عہد کا اختتام ہوا۔ آپ کا مسکراتا ہوا چہرہ ہمیشہ یاد رہے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔