’انتخابی کمیشن کا فرضی واڑہ بند نہیں ہوگا‘، سپریم کورٹ کے وکیل نے ایسا کیوں کہا؟ دیکھیں ویڈیو
سینئر وکیل ارون اگروال نےسوال کیا کہ اگر بہار میں ایس آئی آر درست طریقے سے ہوا ہے، تو سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ دہلی کے ساتھ ساتھ بہار میں کس طرح ووٹ کر رہے ہیں؟

’قومی آواز‘ کے ساتھ بات چیت میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ارون اگروال نے کہا کہ گیانیش کمار پر اعتبار ختم ہو گیا ہے۔ آئینی اداروں پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اس لیے انتخابی فرضی واڑہ کا مسئلہ بہت بڑا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عوام جن سے انتخابی فرضی واڑہ روکنے کی امید کر رہی ہے، وہی لوگ یہ کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ سینئر وکیل نے کہا کہ اگر بہار میں ایس آئی آر درست طریقے سے ہوا ہے، تو سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ دہلی کے ساتھ ساتھ بہار میں کس طرح ووٹ کر رہے ہیں؟ یہی نہیں، انھوں نے ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش گپتا پر براہ راست وزیر داخلہ امت شاہ کے تئیں وفادار ہونے کا بھی الزام عائد کیا۔ دیکھیے ان سے کی گئی بےباک گفتگو ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔