پورے ملک میں جلد کھلیں گے اسکول، مرکزی حکومت تیار کر رہی خصوصی ماڈل

مرکزی حکومت نے پورے ملک کے لیے ایک خصوصی ماڈل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت سبھی کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آف لائن کلاسز کا سلسلہ وار انداز میں کھولنے کا راستہ ہموار ہوگا۔

اسکول، تصویر آئی اے این ایس
اسکول، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

کورونا بحران میں اسکولی بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ الگ الگ ریاستوں میں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کو لے کر وقت وقت پر کورونا پروٹوکول جاری کیے گئے اور اسکول کھولنے کا اعلان بھی ہوا۔ پھر جب کیسز بڑھنے لگے تو دوبارہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔ اس وقت بھی کئی ریاستوں میں اسکول بند ہیں اور بچے آن لائن تعلیم میں کئی طرح کی دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے پورے ملک کے لیے ایک خصوصی ماڈل تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے تحت سبھی کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آف لائن کلاسز سلسلہ وار انداز میں کھولنے کا راستہ ہموار ہوگا۔

اس تعلق سے ’اے بی پی نیوز‘ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کے نئے اومیکرون ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں اسکولوں کی آف لائن کلاسز بند ہیں۔ کورونا وائرس وبا کے سبب طلبا کچھ مختصر وقت کو چھوڑ کر تقریباً دو سال سے زیادہ آن لائن کلاسز کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرکز نے پورے ملک کے لیے ایک ماڈل تیار کر رہی ہے۔ اعلیٰ سطحی ذرائع نے کہا کہ ’’جیسا کہ والدین اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مرکزی حکومت کووڈ سے متعلق سبھی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو کھولنے کے لیے ایک ماڈل پر کام کر رہی ہے۔‘‘ کچھ دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے، حالانکہ سرپرستوں کا ایک دوسرا طبقہ آن لائن کلاسز کو جاری رکھنے کے حق میں نظر آ رہا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ وبائی سائنس اور عوامی پالیسی کے ماہر چندرکانت لہریا اور سنٹر فار پالیسی ریسرچ کی سربراہ یامنی ایر کی قیادت میں والدین کے ایک نمائندہ وفد نے بدھ کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ملاقات کر 1600 سے زائد سرپرستوں کے ذریعہ دستخط شدہ ایک عرضداشت سونپا تھا، جس میں اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔