مشن پنجاب: راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ چنّی کے ساتھ سورن مندر کا کیا دورہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی مشن پنجاب کا آغاز کر دیا ہے، اس کی شروعات راہل گاندھی نے پنجاب کے امرتسر واقع سورن مندر میں پیشانی ٹیک کر کی۔

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @VinayDokania
امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر / @VinayDokania
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں سے ایک پنجاب ریاست بھی ہے، جہاں انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی مشن پنجاب کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کی شروعات راہل گاندھی نے پنجاب کے امرتسر واقع مشہور سورن مندر میں پیشانی ٹیک کر کی۔ ان کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی، ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس امیدوار بھی ہرمندر صاحب پہنچے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قیادت کی تبدیلی کے بعد یہ راہل گاندھی کا پہلا پنجاب دورہ ہے۔ سورن مندر میں ان کے ساتھ کانگریس کے امیدواروں نے بھی اپنی پیشانی ٹیکی۔ طے پروگرام کے مطابق راہل گاندھی 117 امیدواروں کے ساتھ لنگر میں شامل ہوئے اور اس کے بعد درگیانا مندر اور بھگوان والمیکی تیرتھ استھل کے لیے روانہ ہو گئے۔


امرتسر کے بعد راہل گاندھی بہ راستہ سڑک 100 کلو میٹر دور جالندھر جائیں گے۔ یہاں وہ ’نوی سوچ، نوا پنجاب‘ نام سے منعقد ورچوئل ریلی کو خطاب کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ انتخابی کمیشن نے فزیکل ریلیوں اور روڈ شو پر 31 جنوری تک پابندی بڑھا دی ہے۔ پنجاب میں 20 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 10 مارچ کو ریزلٹ آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔