سنجے راوت نے بی جے پی رہنما کریٹ سومیا پر 7500 کروڑ روپے کے گھپلہ کا لگایا الزام

سنجے راوت نے کہا کہ ان کے پاس کریٹ سومیا کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت ہیں اور وہ ان ثبوتوں کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے گھر ورشا جا رہے ہیں۔

سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
user

یو این آئی

ممبئی: شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کریٹ سومیا پر یہ کہتے ہوئے پھر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 7500 کروڑ روپے کا گھپلہ کیا ہے۔ سنجے راوت نے جمعرات کی صبح یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کریٹ سومیا نے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی مدت کار میں 7500 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھپلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریٹ سومیا نے فڑنویس، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نام پر مبینہ طور پر پیسے وصول کئے تھے۔ سنجے راوت نے کہا کہ ان کے پاس کریٹ سومیا کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت ہیں اور وہ ان ثبوتوں کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے گھر ورشا جا رہے ہیں۔


وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ بنگلے پر ایک میٹنگ چل رہی ہے، جس میں وزیر داخلہ دلیپ والسے- پاٹل نے بھی شرکت کی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ فڑنویس کی مدت کار میں ریاست میں 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھپلہ ہوا تھا۔ گھپلہ کرنے والوں میں سے ایک امول کالے اب مفرور ہے۔ وہ بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔

دریں اثنا امول کالے نے سنجے راوت کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ وہ مفرور نہیں ہیں، وہ ملک میں ہیں۔ امول کالے نے کہا کہ انہوں نے مہاراشٹر حکومت سے کبھی کوئی ٹینڈر نہیں لیا۔ امول کالے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایم سی اے) کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرائیویٹ بزنس مین ہیں لیکن ریاستی حکومت سے کبھی کوئی ٹینڈر نہیں لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔