مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، آمدنی گھٹتی جا رہی ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکراہٹ چھین چکی ہے اور اعداد و شمار سے صاف ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آمدنی گھٹنی جا رہی ہے

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بڑھتی مہنگائی کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکراہٹ چھین چکی ہے اور اعداد و شمار سے صاف ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آمدنی گھٹنی جا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اعداد و شمار سے صاف ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آمدنتی گھٹتی جا رہے۔ لیکن عوام کی پریشانی اور درد کو کس طرح ناپیں؟ کتنے کنبے سوکھی روٹی کھانے پر مجبور ہیں؟ کتنے بچوں کو اسکول سے نکال دیا گیا؟ کتنی خواتین کے زیورات گروی رکھے گئے؟ کتنوں کی مسکراہٹ چھین چکی ہے مودی سرکار؟‘‘


ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی 7 مہینے کی ریکارڈ بلندی پر جا پہنچی ہے اور ریٹیل مہنگائی کی شرح جنوری میں 6.01 فیصد پر پہنچ گئی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران کارخانوں میں کھانے پینے کی اشیا اور تیار اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ آر بی آئی نے اندازہ لگایا تھا کہ موجودہ مالی سال (31 مارچ 2022 تک) کے لیے افراط زر کی شرح 5.3 فیصد رہے گی لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ قیاس غلط ثابت ہوگا۔ ملک میں کووڈ کی وبا شروع ہونے کے بعد سے روزانہ استعمال کی ضروری اشیا جیسے چائے، خوردنی تیل اور دالیں 20 سے 40 فیصد تک مہنگی ہو گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔