یوپی: ایودھیا میں تقریباً 500 گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری!

سماجوادی پارٹی نے یوپی حکومت سے اُن ایودھیا باشندوں کی حالت زار پر غور کرنے کی گزارش کی ہے جن کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جانا ہے۔

بلڈوزر کی علامتی تصویر
بلڈوزر کی علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

سماجوادی پارٹی نے یوپی حکومت سے اُن ایودھیا باشندوں کی حالت زار پر غور کرنے کی گزارش کی ہے جن کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جانا ہے۔ یہ گھر مبینہ طور پر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بنے تھے۔ دراصل ایودھیا انتظامیہ نے سریو ندی کے کنارے مبینہ طور پر بنے گھروں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریباً 500 ایسے گھروں کو اے ڈی اے کے ذریعہ انہدامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر آشیش پانڈے دیپو نے ایودھیا کے ڈویژنل کمشنر کو عرضداشت پیش کر کے علاقے کو ریگولرائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مکانوں کو منہدم کرنے کی مہم اے ڈی اے کے محکمہ ریونیو اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے، جس سے عام اادمی پریشان ہے۔ سماجوادی پارٹی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ مبینہ سیلاب کے میدان جہاں انہدامی مہم شروع کی جا رہی ہے، وہاں کئی سرکاری تعمیراتی منصوبے پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس علاقے میں پہلے سے ہی کئی پردھان منتری آواس، کاشی رام کالونیاں، بین الاقوامی ایودھیا بس اسٹیشن، بین الاقوامی رام لیلا سنٹر اور جلسہ گاہ ہیں، جن میں رام کتھا پارک اور کوریائی پارک شامل ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔