آئندہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننا یقینی: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں کارکن سمیلن کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سال 2022 میں یوپی اسملبی کے انتخاب میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت بنے گی۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اٹاوہ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے دعوی کیا ہے کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں یوپی میں ان کی پارٹی کی حکومت سازی یقینی ہے۔ اکھلیش یادو نے اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں کارکن سمیلن کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سال 2022 میں یوپی اسملبی کے انتخاب میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت بنے گی۔ ریاست کے عوام نے بی جے پی حکومت کو ہرانے کا من بنا لیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے منشور کی بنیاد پر کوئی بھی کا م نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابات میں ہر کسی نے بی جے پی کی ہار دیکھی ہے، عوام نے بی جے پی کو بری طرح سے شکست دی ہے۔ بہار، بنگال انتخابات میں جس طرح سے بی جے پی نے بدنیتی سے کام کیا ہے وہ سب نے دیکھا ہے۔ جس کے لئے یوپی انتخابات میں بھی لیڈر و کارکن اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔


شیوپال یادو کے اتحاد کی بات کہنے پر اکھلیش یادو نے کہا کہ جو چھوٹی پارٹیاں بی جے پی کو ہرانا چاہتی ہیں اس کے لئے ایس پی نے راستہ کھولا ہے، سب مل کر بی جے پی کو ہرائیں گے۔ ایس پی کا مقصد بی جے پی کی مغرور حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے جس میں وہ ہر حال میں کامیاب ہوگی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اب ناراض ساتھیوں کو منانے میں لگی ہے۔ ان سے سودا کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے نے مزید کہا ہے سبھی پارٹیوں نے بنگال اور بہار کے انتخابات میں تشدد سے سبق سیکھا ہے اس کا مقابلہ انتخابی سطح پر لیڈر اور کارکن کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔