ویڈیو... ساحر لدھیانوی اپنی شاعری میں سماجی ایشوز کو شامل کرتے تھے: گوہر رضا

ساحر لدھیانوی کے 100ویں یوم پیدائش پر معروف ادیب سیف محمود نے مشہور شاعر گوہر رضا کے ساتھ خصوصی گفتگو کی اور ان کی شعری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی انفرادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

user

قومی آوازبیورو

مشہور و معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی پیدائش 8 مارچ 1921 کو ہوئی تھی اور آج ان کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں اردو داں طبقہ نے تقاریب کا انعقاد کیا۔ اس خصوصی موقع پر سیف محمود نے مشہور شاعر گوہر رضا کے ساتھ گفتگو کی جس میں ساحر لدھیانوی کی شعری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی انفرادیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گوہر رضا نے ساحر لدھیانوی کی خصوصیات میں سے ایک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شاعری میں سماجی ایشوز کو شامل کرتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انھیں عوام میں خوب مقبولیت ملی۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے اس گفتگو پر مبنی ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔