ممبئی: سچن تندو لکر کورونا پازیٹو، گھر میں ہوئے کورنٹائن

سچن نے کہا کہ "میں تمام طبی پیشہ سے وابستہ افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور ملک بھر میں طبی خدمات انجام دی، سبھی کو اپنا خیال رکھنا چاہیے۔"

سچن تندولکر، تصویر آئی اے این ایس
سچن تندولکر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: مشہور کرکٹر اور سابق کپتان ٹیم انڈیا سچن تندولکر کی طبی جانچ میں کووڈ- 19مثبت پایا گیا ہے اور انہوں نے خود اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر میں کورنٹائن ہوگئے ہیں۔ سچن نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’میں نے خود اپنی طبی جانچ کروائی اورکووڈ کے تمام احتیاطی اقدامات کیے، لیکن میری جانچ مثبت پائی گئی ہے، مگر اثرات معمولی پائے گئے ہیں‘‘۔

سچن نے مزید مطلع کیا کہ انہوں نے خود کو گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے اور ڈاکٹر کے مشورے پر ضروری پروٹوکول پورے کر رہا ہوں۔ اہل خانہ کا معاملہ منفی آیا ہے۔ سچن نے مزید کہا کہ "میں تمام طبی پیشہ سے وابستہ افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور ملک بھر میں طبی خدمات انجام دی، سبھی کو اپنا خیال رکھنا چاہیے۔"

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔