کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 291 افراد ہلاک

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 62258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 19 لاکھ 08 ہزار 910 ہوگئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور 291 مریض اس موذی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62258 نئے کیسزدرج کیے گئے، جو اس سال اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 58886 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ جمعرات کو 53476، بدھ کو 47262، منگل کو 40715، پیر کو 46951، اتوار کے روز 43846، ہفتہ کو 40953 اور گزشتہ جمعہ کو 39726 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 291 ہوگئی جو گزشتہ روز 257 تھی۔ اس مہلک وبا سے سے 30386 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 58109773 افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے۔


ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 62258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 19 لاکھ 08 ہزار 910 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 30386 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11295023 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر452647 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 291 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 161240 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح کم ہوکر 94.85 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح 3.80 فیصد اور اموات کی شرح اب بھی 1.35 فیصد ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19771 ایکٹیو کیسز کے رپورٹ ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 283772 ہوگئی ہے۔ ریاست میں17019 مریض صحت مند ہو ئے ہیں جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 2300036 اور 112 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 53907 ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔