’ہندوستانی تاریخ میں آج روپیہ آئی سی ایو میں پہنچ گیا‘، ڈالر کے مقابلے روپے میں ریکارڈ گراوٹ کے بعد کانگریس کا بیان

کانگریس ترجمان سرجے والا نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں آج روپیہ آئی سی یو میں ہے، روپیہ ’مارگ درشک منڈل‘ کی عمر کب کا پار کر چکا ہے، این پی اے 75 سال میں سب سے زیادہ ہے، مودی ہے تو ممکن ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 51 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح 77.41 پر آنے کے بعد کانگریس پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کے روز کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کی تاریخ میں آج روپیہ آئی سی یو میں ہے۔ روپیہ مارگ درشک منڈل کی عمر کب کا پار کر چکا، این پی اے 75 سال میں سب سے زیادہ ہے، بے روزگاری سب سے زیادہ ہے، مہنگائی کی مار نے کمر توڑ دی ہے، پٹرول اور ڈیزل سب سے مہنگا ہے، مودی ہے تو ممکن ہے۔‘‘

دوسری طرف کانگریس ترجمان شمع محمد نے بھی اس تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’روپیہ ڈالر کے مقابلے اب تک کی سب سے نچلی سطح 77.42 پر آ گیا ہے۔ روپیہ کو کبھی بھی اتنا کم نہیں اندازہ کیا گیا جتنا کہ وہ اس بی جے پی حکومت کے تحت لگاتار دکھائی دے رہا ہے۔ روپے کے آئی سی یو میں ہونے سے پی ایم مودی فکرمند رہتے تھے۔ اب روپیہ ونٹلیٹر پر ہے، آئی سی یو میں لائے جانے کے انتظار میں!‘‘


دراصل غیر ملکی فنڈس کی بکوالی جاری رہنے اور غیر ملکی بازاروں میں امریکی کرنسی ڈالر کی مضبوطی کے سبب ہندوستانی کرنسی روپیہ پیر کو شروعاتی کاروبار میں امریکی کرنسی کے مقابلے 52 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ اب تک کی سب سے نچلی سطح 77.42 پر آ گیا۔ علاوہ ازیں غیر ملکی کرنسی کاروباریوں نے کہا کہ بازار حصص کو لے کر بڑھی فکر کے سبب سرمایہ کار جوکھم نہیں لینا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔