بہار اسمبلی میں اگنی پتھ کے خلاف ہنگامہ جاری، حزب اختلاف سراپا احتجاج

حزب اختلاف کے ہنگامہ کے درمیان وقفہ سوالا چلانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ حزب اختلاف کے ارکان اس بیچ ویل میں بھی پہنچ گئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعرات کو بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری رہا۔ وقفہ سوالات کے دوران ہی حزب اختلاف نے اگنی پتھ کے حوالہ سے نعرے بازی شروع کر دی۔

بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن اسپیکر وجے کمار سنہا نہیں پہنچے، لہذا اسمبلی میں کام کاج کرانے کی ذمہ داری مہیشور ہزاری نے سنبھالی۔ جمعرات کے روز کارروائی کا آغاز ہوتے ہی حزب اختلاف نے اگنی پتھ کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس دوران اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر معاملہ کو وقت پر اٹھانے کی درخواست کرتے رہے۔ دریں اثنا، حزب اختلاف کے قانون ساز اپنی سیٹ پر کھڑے ہو گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔


حزب اختلاف کے ہنگامہ کے درمیان وقفہ سوالا چلانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ حزب اختلاف کے ارکان اس بیچ ویل میں بھی پہنچ گئے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ ایوان میں بی جے پی کے سنجے سراوگی اپنی بات کہہ رہے تھے۔ ان کی بات جیسے ہی ختم ہوئی کہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے ایک اور سوال لینا چاہا لیکن حزب اختلاف کی نعرے بازی اتنی تیز ہو گئی کہ انہوں نے ایوان کی کارروائی کو لنچ تک کے لئے معطل کر دیا۔

اس سے پہلے ہی فوجی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے حوالہ سے حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان کے باہر مظاہرہ کیا۔ حزب اختلاف اگنی پتھ کے خلاف قرارداد منظور کراکر مرکز کو بھیجنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔