’آر ٹی آئی نے پانی سے متعلق کیجریوال کے جھوٹے وعدے کی قلعی کھول دی‘، کانگریس کا دہلی حکومت پر حملہ

کانگریس ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کیجریوال یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ پانی کے ٹینکر ختم کر دیں گے، لیکن آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق ٹینکر پہلے کے مقابلے دوگنے ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر نریش کمار، تصویر ٹوئٹر @DrNareshkr</p></div>

ڈاکٹر نریش کمار، تصویر ٹوئٹر @DrNareshkr

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ایک آر ٹی آئی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعہ پانی سے متعلق کیے گئے وعدے کی قلعی کھول دی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کیجریوال دہلی کو 700 لیٹر پانی مفت دینے کی بات کرتے تھے، لیکن آج لوگ بے حد پریشان ہیں۔ آر ٹی آئی کے ذریعہ انھوں نے انکشاف کیا کہ 2015 سے لے کر 2023 تک کیجریوال نے کوئی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگایا۔

ڈاکٹر نریش نے کہا کہ کیجریوال یہ کہتے نہیں تھکتے کہ وہ پانی کے ٹینکر ختم کر دیں گے، لیکن آر ٹی آئی سے ملی جانکاری کے مطابق ٹینکر پہلے کے مقابلے دوگنے ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ناجائز کالونیوں میں نالیوں کا جال بچھانے کی بات بھی بالکل ہوا ہوائی ثابت ہوئی۔


واضح رہے کہ کیجریوال نے 2015 کے اسمبلی انتخاب میں دہلی کی عوام کو ہر گھر میں نل سے پانی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ حالانکہ 2015 میں 567 ٹینکروں کے مقابلے میں 31 دسمبر 2021 میں ٹینکروں کی تعداد 891 یعنی تقریباً دوگنی ہو گئی۔ وہیں دوسری ریاستوں سے دہلی کو ملنے والے پانی کے مقدار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2015 میں واٹر بورڈ کا قرض 30838 کروڑ روپے تھا جو 31 مارچ 2021 میں بڑھ کر تقریباً دوگنا 57899 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ظاہر ہے اس مدت میں کیجریوال حکومت کے ذریعہ صرف نیا قرض ہی لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔