بغیر کوئی جنگ جوانوں کے شہید ہونے پر بھاگوت نے مودی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

مودی حکومت کی پالیسیوں سے آر ایس ایس کی ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ایک طرف آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت لگاتار جوانوں کے شہید ہونے پر مایوسی ظاہر کی تو بھیا جی جوشی نے رام مندر معاملہ کو اٹھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گزشتہ کچھ دنوں سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی آر ایس ایس نے مودی حکومت کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند کی ہے۔ آر ایس ایس کے دو بڑے لیڈروں نے مودی حکومت کو سرحد پر لگاتار شہید ہو رہے جوانوں اور رام مندر ایشو پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر انگلی اٹھاتے ہوئے ناگپور کی ایک تقریب میں کہا کہ ’’کوئی جنگ نہیں ہو رہی ہے پھر بھی ملک کی سرحدوں پر جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’اگر کوئی جنگ نہیں ہو رہا تو ایسی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے کہ سرحد پر تعینات فوجی اپنی جان گنوائے، لیکن ایسا ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے۔‘‘

موہن بھاگوت کے علاوہ آر ایس ایس کے جس بڑے لیڈر نے مرکزی حکومت پر انگلی اٹھائی ان کا نام بھیا جی جوشی ہے۔ انھوں نے پریاگ راج میں منعقد کمبھ میلہ کے دوران اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ یہاں ایک پرہجوم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے رام مندر کا ایشو اٹھایا۔ بھیا جی جوشی نے کہا کہ ’’رام مندر صرف ایک مندر کی تعمیر نہیں ہے بلکہ کروڑوں ہندوؤں کی عقیدت اور عزت سے بھی جڑا ہوا ہے۔‘‘ رام مندر معاملہ پر آر ایس ایس نے مودی حکومت کے ذریعہ کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے پر یہ طنز بھی کیا کہ اس کی تعمیر 2019 یا 2024 سے پہلے نہیں ہوگی بلکہ 2025 میں تعمیراتی کام شروع ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Jan 2019, 12:09 PM
/* */