راجستھان: کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اب تک 23.28 لاکھ روپے کا چالان وصول

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) ڈاکٹر روی پرکاش مہرڈا نے بتایا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے، شراب پینے اور عوامی مقامات پر گٹکا تمباکو فروخت کرنے والے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے لئے بنائے گئے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر اب تک 23 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ افراد کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (کرائم) ڈاکٹر روی پرکاش مہرڈا نے آج بتایا کہ یہ چالان راجستھان وبا آرڈیننس کے تحت کورونا کی روک تھام کے لئے لاگو کیے نوٹیفکیشن کے تحت کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز 28 ہزار 338 چالان کیے گئے تھے۔ ابھی تک عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر 4 لاکھ 63 ہزار 708، ماسک پہنے بغیر لوگوں کو سامان فروخت کرنے پر 21 ہزار 359 اور مقررہ سوشل ڈسٹنسنگ نہ رکھنے پر 17 لاکھ 76 ہزار 751 افراد کا چالان کیا گیا۔

ڈاکٹر روی پرکاش مہرڈا نے بتایا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے، شراب پینے اور عوامی مقامات پر گٹکا تمباکو فروخت کرنے والے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکم امتناعی اور قرنطینہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر اب تک 12 ہزار 329 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 4 ہزار 990 ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


مہرڈا نے بتایا کہ حکم امتناعی اور ایم وی ایکٹ کے تحت اب تک 21 لاکھ 66 ہزار 707 گاڑیوں کا چالان اور 2 لاکھ 61 ہزار 586 گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں اور 41 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔ اب تک سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف 239 رپورٹس درج کی گئی ہیں اور 314 سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور 276 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین درجے کے عوامی نظم و ضبط کے لاک ڈاؤن کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کے علاوہ عوامی مقامات اور سڑکوں پر غیر ضروری طور پر گھومنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔