کووڈ-19 بحران کے دوران ایمس کا کردار قابل ستائش: ہرش وردھن

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ "پچھلے چھ مہینوں میں ایمس نے کووڈ -19 میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ایک بہت بڑی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے تحقیق کے میدان میں اختراعات کی بھی ذمہ داری نبھائی۔"

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے 65 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 بحران جیسے غیر معمولی اور مشکل دور میں ٹیلی میڈیسن اور ٹیلی کونسلنگ کے ذریعہ طبی سہولیات کوآسانی کے ساتھ چلانے پر ایمس کا کردار بے حد قابل تعریف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی کے دن گریجویشن کا کورس ایمس میں شروع ہوا اور ایم بی بی ایس کا پہلا بیچ سال 1956 میں آیا تھا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزارت انسانی وسائل کی ترقی کی طرف سے قومی انسٹی ٹیوٹ رینکنگ میں میڈیکل اداروں میں ایمس کے اولین پوزیشن پر رہنے پرکو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ایمس نے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، تعلیم اور تحقیق میں اعلی معیار کے حصول کے لئے مستقل طور پر کام کیا ہے۔


ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 وبا کے دوران ایمس کی وسیع شراکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا،کورونا وائرس سے 50 لاکھ سے زیادہ مریض متاثر ہوئے، لیکن ہندوستان کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام نے نہ صرف تشخیص کے میدان میں، بلکہ انتظامی سہولیات میں بھی بڑی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ اموات کی تعداد کم سے کم اور علاج شدہ مریضوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اس کی تعریف کرتا ہوں کہ پچھلے چھ مہینوں میں ایمس نے کووڈ -19 میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ایک بہت بڑی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس نے تحقیق کے میدان میں اختراعات کی، ملک بھر سے آنے والے ساتھیوں کی رہنمائی کی اور نئے طریقے وضع کیے۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */