ریا چکرورتی کی گرفتاری سے سوشانت کی بہن کو ملا 'دلی سکون'

سوشانت کی بہن شویتا سنگھ نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "دل کو سکون ملنے والی خبر... بالآخر آپ لوگوں کی کوششوں سے ریا چکرورتی گرفتار ہو گئی۔ بہت بہت شکریہ ساتھیو، آپ کے بھرپور تعاون کے لیے۔"

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

تنویر

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت معاملہ میں جانچ کا دائرہ روزانہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور کئی لوگوں کی گرفتاری کے بعد آج سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی گرفتاری بھی عمل میں آ گئی۔ اس گرفتاری کے بعد سوشانت کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے بھی اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے دلی سکون ملنے کی بات کہی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں شویتا سنگھ کیرتی نے لکھا ہے کہ "دل کو سکون ملنے والی خبر... بالآخر آپ لوگوں کی کوششوں سے ریا چکرورتی گرفتار ہو گئی۔ بہت بہت شکریہ ساتھیو، آپ کے بھرپور تعاون کے لیے۔" ساتھ ہی شویتا نے ورلڈ یونائٹیڈ فور ایس ایس آر ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شویتا سنگھ کیرتی لگاتار ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے بھائی کو انصاف دلانے کی مہم جاری رکھے ہوئی ہیں اور سوشانت کے چاہنے والوں کو اس لڑائی میں جوڑ کر آگے بڑھ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔