یو پی میں ’ایز آف ڈوئنگ کرائم‘ اور ’ایز آف ڈوئنگ گھوٹالہ‘ ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوپی حکومت کا خود کی پیٹھ تھپتھپانا ویسے ہی جیسے لاپتہ ایم او یو کی بنیا د پر سرمایہ کاری کرنا۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کاروبار میں آسانی کے لئے حال ہی میں جاری ریاستوں کی ترجیحی لسٹ میں اتر پردیش کے دس پائیدان کی چھلانگ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوگی حکومت ویسے ہی اپنی پیٹھ تھپتھا رہی ہے جیسے وہ لاپتہ ایم او یو کی بنیاد پر سرمایہ کاری کرنے کا دعوی کرتی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'ایز آف ڈوئنگ بزنس پر یوپی حکومت کا خود کی پیٹھ تھپتھپانا ویسے ہی جیسے لاپتہ ایم او یو کی بنیا د پر سرمایہ کاری کرنا۔ ریاست میں کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ فیکٹریوں میں تالا لگا ہوا ہے۔ بُنکر گھر بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے طنز کسنے کے انداز میں لکھا '’در حقیقت یہاں (یوپی میں) صرف ایز آف ڈوئنگ کرائم اور ایز آف ڈوئنگ گھوٹالہ ہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پرمحکمہ صنعتی فروغ و اندرونی تجارت نے پانچ ستمبر کو ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ریکنگ جاری کی تھی جس میں اترپردیش نے 10پائیدان کی بہتری کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ریاست نے گجرات، تلنگانہ، راجستھان، مہاراشٹرا وغیرہ متعدد دیگر ریاستوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس کی موجودہ ریکنگ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2020, 6:29 PM