دہلی-این سی آر میں ’راحت کی بارش‘ شروع، نوئیڈا اور گروگرام میں پوری طرح بدل گیا موسم کا مزاج

شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو موسم نے بڑی راحت دی ہے۔ صبح سے ہی آسمان پر بادل دکھائی پڑ رہے تھے اور دوپہر کے بعد ہلکی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول خوشنما بنا دیا، پھر بارش نے تیزی اختیار کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش، تصویر  قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں بارش، تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

دہلی اور این سی آر میں شدید گرمی سے آج لوگوں کو اس وقت راحت ملی، جب کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ آج صبح سے ہی دہلی-این سی آر میں موسم بہتر دکھائی دے رہا تھا۔ آسمان پر بادل نظر آ رہے تھے اور محکمہ موسمیات نے بھی بارش کی خوشخبری پہلے ہی دے دی تھی۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں اس وقت بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔

آج دوپہر کچھ علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی اور ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔ دھیرے دھیرے بارش نے تیزی اختیار کی جس سے دہلی-این سی آر کے تقریباً ہر علاقے سے تپش غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سلسیس تک گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ضلع کے کچھ حصوں میں صبح سے ہی بوندا باندی دیکھنے کو مل رہی تھی، لیکن دوپہر میں ’راحت کی بارش‘ نے موسم کا مزاج پوری طرح سے بدل دیا۔


اس درمیان محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 3-2 دنوں تک بادل چھائے رہیں گے اور رک رک کر بارش ہوتی رہے گی۔ ایسے میں گرمی سے پریشان لوگوں کو آنے والے دنوں میں بھی عافیت رہے گی۔ نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 2 بجے موسم نے کروٹ لیا اور تیز بارش شروع ہو گئی۔ اتر پردیش اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بھی بارش نے لوگوں کو راحت و سکون کا احساس کرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔