نابالغ لڑکیوں کی عصمت دری: ملزم سنت شرنارو کو سینے میں درد کی شکایت کے جیل سے اسپتال پہنچایا گیا

نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مروگا مٹھ کے پجاری شیومورتی مروگا شرنارو کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چترادرگ: نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار مروگا مٹھ کے پجاری شیومورتی مروگا شرنارو کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جمعہ کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قبل ازیں، شرنارو کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا اور وہ جمعرات سے چترادرگ ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے۔

رات تقریباً 10 بجے پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان حراست میں لیا اورتفتیشی افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل کمار کی قیادت میں پوچھ گچھ کے لیے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں ہاسٹل وارڈن اوردوسرے ملزم رشمی کو بھی حراست میں لیا ہے۔


چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے پرشورام نے کہا، "ہم نے مروگھا شرنارو کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اسے میڈیکل چیک اپ کے لیے ضلع اسپتال کی نئی عمارت میں لے جایا جائے گا۔"

شرنارو کے وکیل امیش نے کہا کہ جمعہ کو عدالت میں ایک درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے چند دنوں میں ضمانت ملنے کا یقین ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف اس معاملے میں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ریاست کے وزیر ریونیو آر اشوک نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔

پولیس نے دیگر تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تلاش شروع کر دی ہے۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد یہ افراد فرار ہو گئے ہیں۔ اس کیس کے دیگر ملزمان میں جونیئر پونٹف باسوادتیا، پرمشیویا (مٹھ سکریٹری) اور گنگادھرایا ہیں۔شری شرنارو کی گرفتاری کے بعد مٹھ کی باگ ڈور ہیبالا مٹھ کے مہنت رودر سوامی جی کو دے دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔