سرسا: ڈیرے کی غیر قانون پٹاخہ فیکٹری سیل

ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کے سرسا واقع ڈیرے کی تلاشی میں 1500 جوڑی جوتے، 3 ہزار جوڑی مہنگے ڈیزائن کےکپڑے ، لگزری گاڑیاں ، دوائیں اور نقدی کے ساتھ متعدد قابل اعتراض چیزیں برآمد ہو ئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سرسا: ڈیرا سچا سودا کے سزایافتہ سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے راز مسلسل فاش ہو رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق رام رحیم کے سرسا واقع ڈیرے کی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ۔ تلاشی کے دوران پولس نے ایک غیر قانون پٹاخہ فیکٹری کو سیل کیا ہے جو ڈیرے کے اندر موجود ہے، ساتھ ہی پولس نے کافی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی ضبط کیا ہے۔

ڈیرے سے 3 ہزار جوڑی مہنگے ڈیزائن کے کپڑے ، 1500 جوڑی جوتوں کے علاوہ کئی قابل اعتراض چیزیں برآمد ہو چکی ہیں۔ رام راحیم کی’ گپھا‘ جس کو اس نے عیاشی کا اڈہ بنایا ہوا تھا وہاں سے بھی کئی عیاشی کے سامان برآمد ہوئے ہیں۔



تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

پولس نے جمعہ کے روز بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی، جو ایک دن میں مکمل نہیں ہو پائی ، کارروائی کو دوسرے دن بھی انجام دیا جا رہا ہے۔ پہلے دن کی تلاشی میں برآمد ہوئے ہزاروں جوڑی مہنگے جوتے اور کپڑے چمچماتی الماریوں میں رکھے ہوئے تھے۔ الماریوں سے برآمد کل سامان کی قیمت 20 سے 25 کروڑ تک مانی جا رہی ہے۔ سادگی سے زندگی گزارے والے اس خود ساختہ بابا کا بیڈ کسی فائیو اسٹار ہوٹل کے بیڈ سے بھی زیادہ عالیشان ہے جہاں مخملی گدوں اور زیبائش کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔



تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

کارروائی میں گپھا سے ہارڈ ڈسک، بیش قیمتی انگوٹھیاں، مالائیں اور کچھ دوائیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ وہیں دو نابالغ بچوں کو بھی وہاں سے رہا کروایا گیا ہے۔ حالانکہ بعد میں یہ کہا گیا کہ دونوں بچے وہاں کے مقامی ہیں۔واضح رہے کہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سادھویوں سے عصمت دری کا مجرم قرار دئے جانے کے بعد 20 سال کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

رام رحیم سے متعلق دیگر خبریں ...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Sep 2017, 11:42 AM