رام رحیم نے رات بے چینی میں گزاری

گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک کی سونریا جیل میں ہے
گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک کی سونریا جیل میں ہے
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ:پنچکولہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی طر ف سے مجرم قرار دئے جانے کے بعد رام رحیم کو فوجی حفاظت میں آرمی کی مغربی کمان لے جایا گیا۔مغربی کمان میں کچھ دیر رہنے کے بعد رام رحیم کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روہتک کی سونریا جیل منتقل کیا گیا۔ رام رحیم کے لئے سونریا جیل کے بیرک نمبر 6 کو پہلے سے ہی خالی کرا لیا گیا تھا ، جیل میں لانے کے بعد رام رحیم کو یہاں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق بیرک میں آنے کے بعد گرمیت رام رحیم سنگھ نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی ،جس کے بعد روہتک پی جی آئی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے چیک اپ کیااور انہیں فٹ قرار دیا۔رام رحیم کو رات میں تقریباً 8 بجے بیرک نمبر 6 سے نکال کر اپروول سیل میں رکھا گیا۔ اپروول سیل میں بستر اور اے سی کا پہلے سے ہی انتظام ہوتا ہے۔اپروول سیل میں رام رحیم نے ایک کٹوری دال، 2 روٹی ، لیمو اور آم کا اچار کھایا۔ اس کے بعد گرمیت رام رحیم سنگھ نے سیل میں بے چینی کے ساتھ وقت کاٹا اور 12 بجے تک جاگتا رہا۔ رام رحیم کو بے چین دیکھ کر اس کا ای سی جی بھی کرایا گیا ۔

خبروں کے مطابق رام رحیم کو خود کے ہی کپڑے پہننے کی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ اصولوں کے مطابق جیل میں قیدیوں کو وہیں کے کپڑے پہننے ہوتے ہیں۔ عصمت دری کے ایک مجرم کو اس طرح کی چھوٹ ملنے پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔وہیں، روہتک میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع میں تمام سرحدوں سے آنے والی گاڑیاں کی ویڈوگرافی ہو رہی ہے ساتھ ہی گاڑیوں کے نمبر بھی نوٹ کئے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔